May ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ 1947 کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، روسی عہدیدار

امریکہ نے متعدد روسی سفارت کاروں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ہتھیاروں پر کنٹرول کے روسی ادارے کے سربراہ ولادی میر یرماکوف نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر منطقی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ امریکہ نے روسی سفارت کاروں کو ویزا جاری نہ کرکے انیس سو سینتالیس کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت امریکہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے عہدیداروں کو اس عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر میں تعیناتی کے لیے ویزا دینے کا پابند ہے۔ولادی میر یرماکوف نے کہا کہ امریکہ نے جن روسی سفارتکاروں کو ویزاجاری کرنے سے انکار کیا ہے وہ سن دوہزار بیس میں این پی ٹی پر نظرثانی کی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتے تھے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا روا کے معاون کو بھی ویزا دینے سے انکار کردیا تھا جس سےانہیں اکیلے ہی نیویارک جانا پڑا تھا۔

ٹیگس