چین کا امریکہ کو سخت انتباہ
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
چین نے ایک بار پھر جنوبی بحیرہ چین میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی بحیری بیڑے کی جنوبی بحیرہ چین روانگی اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی بابت خبردار کرتے ہوئے امریکہ پر چین کے اقتدار اعلی کی خلاف وزری کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی فوج نے اپنے ایک بیان میں گائیڈڈ میزائلوں سے لیس تباہ کن بحری جہاز یو ایس ایس پربل کی جنوبی بحیرہ چین روانگی کا اعلان کیا ہے۔
پچھلے ایک ماہ کے دوران اس سمندری علاقے میں امریکہ کا دوسرا بحری مشن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین، تائیوان، ویتنام، فلپائن اور برونئی کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ چین تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال جنوبی سمندری علاقے کے نوے فی صد علاقے کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے۔