ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے، روس کی تاکید
آئی اے ای اے میں روس کے مستقل مندوب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اقدامات ایٹمی معاہدے کے دائرے سے باہر نہیں ہیں اور وہ اس بین الاقوامی معاہدے پر کاربند ہے۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے تاکید کی ہے کہ ایران نے اپریل کے شروع میں ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے کچھ رضاکارانہ فیصلوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور وہ اس معاہدے کے دائرے سے باہر نہیں نکلا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی اور اس بین الاقوامی معاہدے کے مطابق ایران تین سو کلو گرام افزودہ یورینیم اور ایک سو تیس ٹن بھاری پارنی اپنے اختیار میں رکھ سکتا ہے۔
اولیانوف نے کہا کہ ایران مکمل ذمہ داری سے ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے اور اس کے اسی موقف کی بنا پر ایٹمی معاہدے کا تحفظ ہو سکا ہے۔