ایرانی قوم امن پسند ہے: جرمنی
May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
جرمن، ایران چیمبر آف کامرس کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں جرمن ، ایران چیمبر آف کامرس کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈیگمار فن بن اشٹائن نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں کبھی پہل نہیں کرےگا اس لئے کہ ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں حالات معمول کے مطابق جاری و ساری ہیں، ایرانی عوام اپنے کار و بار میں مشغول اور مصروف ہیں۔
ڈیگمار فن بن اشٹائن نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مالی و اقتصادی سسٹم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمپنیاں اس مالی سسٹم کے ذریعہ اپنے تجارتی اور مالی عہد و پیمان پر عمل کرنا چاہتی ہیں اور اس کے بارے میں امریکی تنقید بے جا ہے۔