Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور چین کے صدر شی جین پینگ نے ماسکو میں مشترکہ اعلامیہ صادر کیا ہے جس میں ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

چین اور روس کے صدور نے مشترکہ اعلامیہ میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تائید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا جس پر روس اور چین کو خوشی حاصل ہے۔

روس اور چین نے کہا ہےکہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اس معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں اور حال ہی میں ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کی دھمکی دی تھی۔

ٹیگس