Jun ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور نینسی پیلوسی میں زور کی ٹھنی

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی کو کنیہ پرور، وحشی اور گندی شخصیت قرار دیا ہے۔

 فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے نینسی پیلوسی پر لفظی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہو کہا کہ میری نظر میں پیلوسی کلنگ کا ٹیکہ ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ وہ باصلاحیت بھی ہیں۔
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ میں نے کوشش کی ان کے ساتھ اچھا رہوں کیونکہ میں ان کے ساتھ اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن وہ اتفاق رائے کے بھی قابل نہیں۔
امریکی صدر نے زبان کے نشتر گھونپنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایوان نمائندگان کی سربراہ کو کنیہ پرور، وحشی اور گندی شخصیت قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے سینیئر ڈیموکریٹ ارکان سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کا مواخذہ نہیں بلکہ انہیں جیل میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

 

ٹیگس