Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی  کمیشن کی رپورٹ میں جو پارلیمنٹ کے ایوان میں  پڑھی گئی، کہا گیا ہے کہ امریکا ہتھیاروں کو لے کر چلنے کی چھوٹ، امریکی شہریوں کے حق حیات کی خلاف ورزی، امریکی ہتھیاروں سے ایک ہزار چھے سو بچوں کا قتل، عام شہریوں خاص طور پر سیاہ فام امریکی شہریوں کے حقوق کی پامالی، خواتین کے حقوق کی  خلاف ورزی، غیرانسانی طریقوں سے امریکی مجرموں کو پھانسی دیا جانا، مذہبی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں سے تفریق آمیز رویّہ، پریس اور میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزی اور پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالی ایسے معاملات ہیں کہ جن کی امریکا میں کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے-

ایرانی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے لئے امریکی حمایت، دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت، دیگر ملکوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنا، آزاد اور خود مختار ملکوں پر دباؤ ڈالنا اور اپنے اتحادیوں خاص طور پر سعودی اور صیہونی حکومتوں کے ذریعے  انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں سے چشم پوشی نیز فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت  وہ جملہ اقدامات ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لئے امریکا کے ذریعے انجام دیئے جاتے ہیں-   

 

ٹیگس