Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے : انروا کا انتباہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور صیہونی حکومت انسانی امداد کو خطے میں داخل ہونے سے روک رہی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:   اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت غزہ میں داخل ہونے کی جتنی امداد کی اجازت دیتی ہے وہ پناہ گزینوں کے لئے بہت ہی کم ہے۔ انروا نے پابندیاں ہٹانے اور غزہ پٹی میں انسانی امداد کے داخلے میں فوری سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ اس وقت غزہ پٹی میں تقریباً چوبیس لاکھ فلسطینی مقیم ہیں جن میں سے تقریباً پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہیں۔ غزہ پٹی کے باشندوں کو برسوں سے جاری ناکہ بندی کی وجہ سے زندگی کے مختلف شعبوں میں شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی ڈیٹا سینٹر معطی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں اور صہیونی آباد کاروں نے ایک ہزار ترانوے بار جارحیت اور حملے کئے ہیں۔

 

ٹیگس