Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  •  امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسیوں پر نکتہ چینی

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے خلاف حکومت امریکہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ بحیرہ عمان میں پیش آنے والے واقعے کو ایران کے خلاف ایک بہانے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
 انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات عالمی ضابطوں کے منافی ہیں۔
 برنی سینڈرز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے عبوری وزیر جنگ پیٹرک شناہن نے کہا کہ اس وقت ساری توجہ ایران کے خلاف عالمی اتحاد کے قیام پر مرکوز ہے۔
شناہن کے اس بیان کو، ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہو جانے کے بعد، تہران کے خلاف نفسیاتی جنگ کے ایک اور حربے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
 اسی پالیسی کے تحت امریکہ نے خلیج عمان میں آئل ٹینکروں کو پیش آنے والے حادثے  کا الزام، ایران پر لگانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس