چین میں زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i350660-چین_میں_زلزلے_سے_100_سے_زائد_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
چین میں آنے والےزلزلے سے 150 کے قریب افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۸ Asia/Tehran
  • چین میں زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق و زخمی

چین میں آنے والےزلزلے سے 150 کے قریب افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ سچوان میں 6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 125 افراد زخمی ہیں۔

زلزلے کے بعد اب تک 4 آفٹر شاکس آ چکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں گھر، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا، سیکڑوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔