روس میں ایس فائیو ہنڈریڈ کی تیاری
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ملک زمین سے فضا میں مار کرنے والے اینٹی میزائل سسٹم ایس فائیو ہنڈریڈ تیار کر رہا ہے۔
روس کی جدید ٹیکنالوجی کی سرکاری کمپنی روسٹک کے منیجنگ ڈائریکٹر سرگئی چمزوف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا ہے کہ اینٹی میزائل سسٹم ایس فائیو ہنڈریڈ اس وقت تیار کیا جا رہا ہے اور ہم اس سسٹم کو اپڈیٹ کر کے دیگر ملکوں کو بھی فروخت کر سکتے ہیں-
روسٹک کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس سوال کے جواب میں کہ یہ سسٹم کب تک آپریشنل ہو جائے گا، کہا کہ اس سسٹم کا اس کی کردگی کے لحاظ سے تجربہ کر لئے جانے کے بعد آپریشنل کر دیا جائے گا-
روسٹک کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایس فائیو ہنڈریڈ کی رینج ایس فورہنڈریڈ سے زیادہ ہے- روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوف نے بھی ابھی حال ہی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس فائیو ہنڈریڈ سسٹم کو مقررہ وقت سے پہلے ہی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا-
اس سے پہلے روسی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایس فائیو ہنڈریڈ سسٹم دو ہزار بیس میں فوج کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔