لندن میں فلسطین ایکسپو کا انعقاد
Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
ہزاروں برطانوی اور اس ملک میں مقیم عرب شہریوں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے لندن میں فلسطین ایکسپو فسٹیول میں شرکت کی۔
یہ فیسٹول یورپ میں فلسطین کے مسئلے میں یکجہتی کے اظہار کے لئے سب سے بڑا میلہ ہے جو صیہونی حکومت کی تمام تر رخنہ اندازی اور رکاوٹوں کے باوجود شروع ہوا۔
لندن میں منعقد ہونے والا یہ دوسرا پروگرام ہے۔ اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایکسپو فیسٹول منعقد ہوا تھا۔
اس فیسٹیول کا اہتمام اسرائیل مخالف ایک برطانوی تنظیم نے کیا جس میں مسئلہ فلسطین میں سرگرم عمل کافی لوگوں نے شرکت کی۔ یہ تنظیم الاقصی فرینڈز کے نام سے معروف ہے۔
اس دو روزہ میلے میں جو ہفتے کے روز شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔