جاپان میں ایوان بالا کے لئے پولنگ شروع
ایوان بالا کے انتخابات کے نتائج سے یہ پتہ چلے گا کہ وزیر اعظم شنزو آبے کے ساڑھے چھ سال کی مدت سے لوگ کتنے مطمئن ہیں۔
جاپان کے زیادہ تر حصوں میں پولنگ اسٹیشن مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے بند ہو جائیں گے اور ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔
ایوان بالا کے ارکان کی مدت چھ سال کی ہوتی ہے اور اس کی تقریبا آدھی نشستیں ہر تین سال میں خالی ہو جاتی ہیں۔ اتوار کو ایوان بالا کی 124 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے جس میں تین نئی نشستیں بھی شامل کی گئی ہیں اور اس کے لئے کل 370 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
جاپان کےوزیراعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کےاتحادی کوآپریٹو کمیٹی کی 245 نشستوں والے ایوان بالا میں اکثریت برقرار رہے گی۔ تاہم اکثریت حاصل کرنے کا دارومدار بیلپ بکسوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں پر ہے کہ ووٹ کس کے حق میں ڈالے جا رہے ہیں۔