ٹرمپ نے حزب اختلاف کو بے کاروں کا ٹولہ قرار دے دیا۔
Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی تحریک پیش کرنے پر ڈیموکریٹ رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ڈیموکریٹ والے مولر کمیشن کے خوفناک ڈرامہ کے صدمے سے باہر آگئے ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر میرے مواخذے کا معاملہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کا یہ اقدام بہت بڑی غلطی ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ یہ غلطی ضرور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ناکارہ لوگوں کی پارٹی میں تبدیل ہوگئی ہے جنہیں کچھ بھی نہیں آتا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی کانگریس کے چار ارکان نے رابرٹ مولر کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ایک بار پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ایوان میں پیش کر دی ہے۔
رابرٹ مولر نے، سن دو ہزار سولہ کے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے پر ان کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان موجود ہے۔