Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پراقوام متحدہ کی میٹنگ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ آج ہو رہی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی حیثیت کو یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ آج شام سات بجے ہوگی، سلامتی کونسل کے صدر کے ترجمان نے میٹنگ کی تصدیق کردی۔

پاکستان نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جبکہ چین نے بھی مطالبہ کیا تھا۔ بند کمرہ میٹنگ میں مسئلہ کے مختلف پہلوؤں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری کیسے ادا کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامید ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔

ٹیگس