پاکستان میں سیلاب کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری
Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان میں وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے حالیہ سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا تاہم ابھی تک کے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث مجموعی طورپر آٹھ سو تریسٹھ اموات اور گیارہ سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھے ہزار دو سو لائیو اسٹاک کا نقصان ہو چکا ہے ۔ چھ سو بہتر کلومیٹر سڑکیں ناکارہ ہو چکی ہیں اور دو سو انتالیس پْل ٹوٹ پھوٹ کاشکارہو ئے ہیں جبکہ نو ہزار ایک سو چھیاسٹھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔