Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی ختم

سری لنکا میں چار ماہ سے نافذ ایمرجنسی کا خاتمہ ہوگیا، سری لنکا میں اپریل میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے چھ بم دھماکوں کے بعد سے ہنگامی صورتحال نافذ تھی۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ صدر نے ایمرجنسی میں مزید توسیع کے احکامات جاری نہیں کئے، جس کے نتیجے میں ملک میں نافذ ایمرجنسی کا خود ہی خاتمہ ہو گیا ہے۔ سری لنکن پارلیمنٹ کی ایسٹر بم دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں براہ راست ملوث تمام افراد یا تو مر گئے یا گرفتار کرلیے گئے ہیں۔21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں میں دھماکے کیے گئے تھے جس میں 258 اموات ہوئی تھیں۔

ٹیگس