امریکہ کے بعد روس کا جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i354047-امریکہ_کے_بعد_روس_کا_جدید_بیلسٹک_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ
شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور پھر اب روس نے بھی میزائلی تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۳:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے بعد روس کا جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور پھر اب روس نے بھی میزائلی تجربہ کیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحرِ منجمد شمالی میں روسی بحریہ کی مشقوں کے دوران کیا گیا۔

جوہری آبدوز سے دو بیلسٹک میزائل ہدف کی طرف فائر کیے گئے، ان دونوں میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے میزائلی تجربے پر کڑی نکتہ چینی کی گئی تھی۔