Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • روس کو بغدادی کی ہلاکت کے امریکی دعوے پر شک

روس نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کے امریکی دعوے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

روسی سینیٹ کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ کنسٹانین کاساچیف نے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کے امریکی دعوے کے بارے میں کہا ہے کہ امریکیوں نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا پانچویں بار دعوی کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے کمزور ہونے کی خبر سے سبھی کو خوشی ہوتی ہے لیکن اس تعلق سے جو بات تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ امریکی اس سے پہلے بھی چار بار البغدادی کی ہلاکت کا دعوی کرچکےہیں۔ 
انھوں نے کہا کہ اس طرح کے دعووں کے تعلق سے امریکیوں کا ماضی اچھا نہیں ہے۔ 
امریکا نے خود کو داعش مخالف ظاہر کرنے کی ایسی حالت میں کوشش کی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، امریکا، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعاون سے وجود میں آیا اور انہیں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت سے اس نے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرکے بے شمار وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ 

ٹیگس