بریگزٹ میں 3 ماہ کی تاخیر کی درخواست منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i356969-بریگزٹ_میں_3_ماہ_کی_تاخیر_کی_درخواست_منظور
یورپی یونین نے برطانیہ کی بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست منظور کر لی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۲ Asia/Tehran
  • بریگزٹ میں 3 ماہ کی تاخیر کی درخواست منظور

یورپی یونین نے برطانیہ کی بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست منظور کر لی۔

صدر یورپی کونسل ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹ کیا کہ یورپی یونین کے 27 ارکان نے برطانیہ کی بریگزٹ میں توسیع کی درخواست قبول کر لی ہے جس کے مطابق اب بریگزٹ 31 اکتوبر کی بجائے 31 جنوری 2020 تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو باضابطہ تحریری طریقے سے طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپی یونین، بریگزٹ میں تاخیر کی اجازت دے دے گی۔ انہوں نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔