Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • شمالی شام پر حملے کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان نے کی ترکی پر پابندیوں کی قرارداد منظور

شمالی شام پر حملے کے خلاف امریکی ایوان ترکی پر پابندیوں کی قرارداد منظورکر لی۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ترکی کے خلاف پابندیوں کے قانونی بل کی قرار داد کو واضح اکثریت سے منظور کر لیا۔

یہ قانون شام میں ترکی کے حملے سے مربوط ذمہ داران پر مالی پابندیاں اور ان کے لیے ویزوں کے اجرا پر پابندی لگا دے گا۔ ان ذمے داران میں ترکی کے وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف شامل ہیں۔

اسی طرح مذکورہ قانون ترکی کی ریاستی ملکیت ’’خلق بینک‘‘ پر بھی پابندیاں عائد کر دے گا۔ نیا قانون ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت کو ممنوع قرار دے گا اور شام میں ترکی کی افواج کو ہتھیار پیش کرنیوالے غیر ملکیوں کو بھی سزا دے گا۔

ٹیگس