Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • پاپ نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مطالبہ  کردیا

کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے دنیا سے عام تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاپ فرانسس نے اتوار کو جاپان کے شہر ناکازاکی کے پبلک پارک میں جسے امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کا نشانہ بنایا تھا، ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا تشکیل دینے کی اپیل کی۔ 
پاپ نے کہا کہ پائدار امن اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کروڑوں لوگوں کی آرزو ہے۔ 
پروگرام کے مطابق پاپ فرانسس آج اتوار کو شہر ہیروشیما کا دورہ کریں گے جس پر دوسری عالمی جنگ میں امریکہ نے ایٹمی بمباری کی تھی۔
دوسری عالمی جنگ کے دوران اگست انیس سو پینتالیس میں جاپان پرامریکہ کے حملے میں اس وقت کے امریکی صدر ہری ٹرومین کے فرمان سے جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناکازاکی پر تین دن کے اندر دو ایٹم بم گرائے گئے جس سے ان دونوں شہروں کے دولاکھ بیس ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ 

ٹیگس