ایران اور یوکرین کے مابین طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے قریبی تعاون
یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں مکمل طور پر قریبی تعاون جاری ہے۔
یوکرائن کے وزیر خارجہ ویڈم پریسٹیکو نے کہا ہے کہ ایران کا یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں مکمل طور پر قریبی تعاون جاری ہے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے عالمی معیاروں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت بلیک باکس کھولنے اور اس کی اطلاعات تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے حادثے میں متاثرہ ممالک کے نمائندوں اور ماہرین پر مبنی بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے جو مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی۔
واضح رہے کہ بدھ 8 جنوری کو یوکرین کا بوئنگ 752 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو ا تھا، جس میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا تھا۔ ایران نے اس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیا۔