برطانیہ کا ایران امریکہ کشیدگی میں کمی پر زور
Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بی بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف یہ کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائے بلکہ اس میں کمی لائی جائے۔بورس جانسن نے مزید کہا برطانیہ کی خواہش ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ ہو۔انہوں نے دعوی کیا کہ سب کو ناکام ایٹمی معاہدے کے بجائے اس کے نئے متبادل معاہدے کی حمایت کرنا چاہیے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک جامع ایٹمی معاہدے کو ایران کے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ایک موثر معاہدہ قرار دیتے رہے ہیں۔