Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں، عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے خود کو حرامزادہ کہا۔

انہوں نے ساتھ ہی کانگریس میں ڈیموکریٹ کے ارکان کی جانب سے ان کو برطرف کئے جانے کی کوششوں پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنے خطاب میں خود کو حرامزادہ قرار دیا۔  

ٹرمپ ایل ایس یو ٹیم کے ارکان اور کھلاڑیوں کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ کو وائٹ ہاؤس میں دعوت دی تھی اور ان سے درخواست کی کہ ان کے دفتر میں ان کے ساتھ تصویر کھنچوائیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی کرسی کے ساتھ تصویر لیں گے، یہ میز اور کرسی کافی عرصے سے یہاں ہے، یہاں بہت سے صدر آئے، ان میں سے کچھ اچھے تھے اور کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اب آپ کو ایک اچھا صدر ملا، اگر چہ وہ لوگ اس حرامزادے کا مواخذہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کو یقین ہوگا؟ آپ کو یقین ہوگا؟

 

ٹیگس