Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی سینٹ میں ٹرمپ کے خلاف الزامات نظرانداز، طاقت کے غلط استعمال سے بری

امریکی سینٹ میں اکثریت کے حامل ریپبلکن سینیٹروں نے اپنی پارٹی کے رکن ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ووٹ دیتے ہوئے ان پر لگے طاقت کے غلط استعمال کے الزام کو مسترد کر دیا۔

امریکی سینٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سینتالیس سینیٹروں کےعلاوہ ایک ریپبلیکن سینیٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا جبکہ باون ریپبلکن سینیٹروں نے اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں الزامات سے بری کر دیا۔

ٹرمپ نے الزامات سے اپنے بری ہو جانے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

امریکی سینٹ میں کل سو نشستیں ہیں جن میں سے اکثریت یعنی ترپن نشستوں پر ریپبلکن پارٹی کا قبضہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو انکے عہدہ صدارت سے ہٹانے کے لئے کم از کم دو تہائی یعنی سڑسٹھ سینیٹروں کے ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ انکے خلاف کل سینتالیس ووٹ پڑے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے پندرہ جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے دستاویزات کو سینیٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

ٹیگس