ترکی میں طیارے کو حادثہ، 157 زخمی
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
ترکی میں طیارہ حادثے میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو ستاون ہو گئی۔
ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ پیگاسس ایئرلائن کا ایک بوئنگ طیارہ استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رنوے سے خارج ہو گیا جس کے سبب ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک سو ستاون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل استنبول کے گورنر نے کہا تھا کہ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک سو بیس مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے۔
پگاسس ایئر لائن کا یہ بوئنگ طیارہ ازمیر سے استنبول کی طرف جارہا تھا جو صبیحہ گوکچن بین الاقوامی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد رنوے سے خارج ہو گیا۔
ترک ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ طیارے کے تین حصے ہو گئے۔