Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سبھی کا مشترکہ دشمن: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کورونا کو ایک مؤثر بحران قراردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے کورونا وائرس کو سبھی کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے تعاون سے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کورونا کی روک تھام کے لئے تمام ممالک کے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اسکے سبب ہونے والے جانی نقصان کے پیش نظر اسے ایک عالمی وبا قرار دیا ہے جس پر غلبہ پانے کے لئے لازمی طور پر تمام ممالک کا آباہمی تعاون بے حد ضروری ہے۔ یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں ساڑھے چھے ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔

 

ٹیگس