Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا نے تباہی مچادی 16 ہزار کے قریب افراد ہلاک

کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 64 ہزار227 افراد ہلاک جبکہ 11 لاکھ 92 ہزار116 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 681 افراد کی ہلاکت  کے بعد مجموعی طور پر اس ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 632 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس نے اسپین میں بھی تباہی مچا دی اور اسپین میں 10 ہزار افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 64 ہزار227 افراد ہلاک جبکہ 11 لاکھ92 ہزار116 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس