Apr ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran

امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ 1 ہزار 800 سے زائد، ریکارڈ کی گئی۔

نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئیں۔ 

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

امریکا میں 3 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں جو دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ عالمی سطح پر کیسز کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

 

ٹیگس