Apr ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۱ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بدستور انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوسری رات بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل رہے جہاں انہیں آکسیجن دی جاتی رہی تاہم برطانوی حکومت کے ترجمان  نے دعوی کیا ہے کہ بورس جانسن کی صحت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کو اب تک وینٹی لیٹر پر نہیں رکھا گیا، وہ مشینی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ 55 سالہ بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کے بعد لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا۔ بورس جانسن نے 27 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے 90 ہزار سے زیادہ زندگیاں چھین لیں، وائرس اب تک 15 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد کومریض بنا چکا ہے۔

ٹیگس