Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran

کورونا وائرس کے خطروں سے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہو رہا ہے۔

امریکی عوام میں کافی غم و غصہ ہے کہ ٹرمپ نے عوام کو گمراہ کیا اور اس خطرناک وائرس کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات نہیں کئے۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس