Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۶ Asia/Tehran

امریکی ریاست سان فرانسسکو میں جیسے ہی لاک ڈوان میں تھوڑی نرمی کی گئی، امریکی عوام پارکوں میں گھومنے نکل پڑے۔

اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے سڑکوں، پارکوں اور سمندر کے کنارے نکل آنے کی وجہ سے حکام حیران رہ گئے اور انہوں نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔  

امریکا میں کورونا وائرس بدستور قربانیاں لے رہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی نہیں کی جا رہی ہے جس سے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 

عوام کا الزام ہے کہ حکام نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے مسئلے کو مخفی رکھا اور اگر بروقت مناسب تدابیر کی جاتی تو آج اتنی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ 

امریکا میں کورونا کے کیسز دس لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد دس لاکھ، 12 ہزار 583 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہزار 355 پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹ میں امریکا میں دو ہزار 200 افراد کی موت ہوئی ہے۔

 

ٹیگس