امریکی وزارت خارجہ نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ٹویٹر ہینڈل کو ان فالو کر دیا
Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
امریکی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اچانک ان فالو کرکے سنسنی پھیلا دی۔
وائٹ ہاوس نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعظم دفتر، ایوان صدر سمیت ہندوستان کے مجموعی طور پر 6 ٹوئٹر ہینڈل کو اچانک ان فالو کر دیا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے ہائیڈراکسی کلوروکین دینے کے فیصلے کے بعد 10 اپریل کو وائٹ ہاوس کے ٹویٹر ہینڈل نے ان چھ ہندوستانی ٹویٹر ہینڈل کو فالو کیا تھا۔
در اصل امریکا کسی ملک یا اس کے سربراہ کے ٹویٹر ہنڈل کو فالو نہیں کرتا لیکن استثنائی طور پر یہ ہینڈل فالو کئے گئے تھے لیکن اب اپنے رخ میں تبدیلی کر لیا ہے اور اب وائٹ ہاوس امریکا کے باہر کسی کو فالو نہیں کر رہا ہے۔