اللہ اکبر، کینیڈا میں اذان کی گونج
کینیڈا کے حکام نے پہلی بارماہ مبارک رمضان میں مساجد سے لاوڈ اسپیکروں سے ادان نشر ہونے کی اجازت دی ہے۔
آناتولی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، اڈمنٹون، اتاوا اور ہملٹن کے مسلمانوں کی جانب سے متعدد بار کینیڈا کے حکام سے اسپیکروں کے ذریعے اذان کی آواز نشر ہونے کے مطالبوں کے بعد بالآخر کینیڈا کے حکام نے ماہ مبارک رمضان میں ظہر، عصر اور مغرب کی نماز کے اوقات میں مساجد سے اسپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت دے دی۔
ہملٹن کے شہر ماونٹین کی مسجد کے امام جماعت سید تورا نے اسپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کہا کہ کینیڈا کے مسلمانوں کے لئے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس لئے کہ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار مساجد سے اسپیکروں سے اذان نشر ہو رہا ہے اوراذان کی آواز ہمارے ہمسایے بھی سن سکتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کینیڈا کے دوسرے شہروں کی مساجد کو بھی اذان نشر کرنے کی اجازت مل جائے گی۔