May ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر میری موت کے اعلان کے لیے تیار ہو چکے تھے: بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ان کی موت کا اعلان کرنے کی تیاری ہو چکی تھی۔

بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس سے مقابلے کے بارے میں کچھ بات بتائي ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جب وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل تھے تو ان کی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کرنے کی تیاری کر لی تھی۔ جانسن نے کہا کہ پہلے میں اپنی صورتحال کے بارے میں بالکل سنجیدہ نہیں تھا اور مستقل کام کر رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ابتدا میں، میں اسپتال تک جانے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن جب ڈاکٹروں نے میری حالت کی سنگینی کے بارے میں بتایا تو پھر میں اسپتال میں داخل ہونے پر راضی ہوگیا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ایک وقت میں اسپتال میں میری حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ میری موت کا اعلان کرنے کی تیاری کر لی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ میری حالت خراب ہونے کی صورت میں، ڈاکٹرز نے پہلے ہی سب انتظام کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم اب پوری طرح کورونا وائرس کی بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بارہ اپریل کو، وہ صحت یاب ہو کر لندن کے سینٹ تھامس اسپتال سے اپنے گھر واپس آ گئے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے تیار کیے گئے روڈ میپ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگس