May ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان امریکی کنٹریکٹر کی رہائی کیلئے ہماری مدد کرے: امریکہ

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے پاکستان کے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی کنٹریکٹر کی رہائی کیلئے مدد کی درخواست کی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمئے خلیل زاد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی بحریہ کے سابق اہلکاراور پینٹاگون کے کنٹریکٹر مارک فرریچس کی رہائی میں مدد دینے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کے کنٹریکٹر مارک فرریچس کو گزشتہ سال افغانستان کے صوبے خوست سے اغوا کیا گیا اور تا حال کسی بھی گروہ نے اس کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم بعض امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسے حقانی نیٹ ورک نے اغوا کیا ہے۔

ٹیگس