Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • کانگریس کا نریندر مودی کے اسرائیل دورے پر شدید ردعمل، فلسطینیوں کے حقوق پر خاموشی کا الزام

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اس حکومت نے فلسطینیوں اور ان کے مفادات کو ترک کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان   ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے فلسطین کے تئیں ہندوستان کی دیرینہ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا۔

جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کی بے دخلی اور بے گھر ہونے کی کارروائی تیز ہو گئی ہے جس کی دنیا بھر میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں شہریوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کہا کہ پھر بھی وزیراعظم نریندر مودی اپنے اچھے دوست نیتن یاہو کو گلے لگانے کے لئے اسرائیل کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں جن پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد ہیں۔

 

 

ٹیگس