May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران پرہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی کوئی وجہ نہیں ہے: روس

روس نے کہا ہے کہ ایران پرہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے آج منگل کے روز امریکہ کی جانب سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ پابندی 18 اکتوبرکو ختم ہوگی۔

میں روس کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ دو سال قبل جوہری معاہدے سے نکل گیا اس لئے امریکہ اب اس قسم کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو ایران جوہری معاہدے سے یکطرفہ طورپرعلیحدہ ہونے کا اعلان کیا اور ایران مخالف یکطرفہ اورغیرقانونی پابندیاں عائد کیں۔

امریکی اقدام کے دو سال بعد اب امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دعوی کیا کہ ہم قرارداد 2231 میں شراکت دار ہیں اور اسے ایران کے اسلحہ پر پابندی میں توسیع کے لئے استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

ٹیگس