Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • یمن کی جوابی کاروائی، سعودی فوجی افسر ہلاک

یمن میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں سعودی عرب کا ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔ 

سعودی اخبار المواطن نے یمن میں سعودی عرب کے ایک اعلی فوجی افسر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ 
سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی افسر کا نام فہد بن راکان الدوسری تھا۔ 
در ایں اثنا یمن کی تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ سعودی فوجی افسر یمن کے مرکز صوبہ مآرب میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوا ہے۔ 
تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹ کے دوران کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور یمن کے چار صوبوں پر 19 بار حملے کئے۔ 
یمن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحدیدہ معاہدے کی اب تک 105 بار خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس میں بیت الفقیہ نامی شہر کی فضا میں نامعلوم ڈرون طیارے کی پرواز بھی شامل ہے۔

ٹیگس