Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں F-16 جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا(South Carolina ) میں F-16 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس کا پائلٹ  ہلاک ہوا ہے۔

ایف سولہ سی ایم لڑاکا فیلکن طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ جب وہ تباہ ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارہ گرکر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور نہ ہی حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ظاہر کی ہے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں صرف پائلٹ ہی موجود تھا۔

واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل بھی امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ ایف 18 تربیتی پرواز کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کرتباہ ہواتھا۔ جبکہ کہ اس سے چند روز قبل بھی امریکہ کا جنگی طیارہ ایف 15 بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔

 

ٹیگس