Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • کورونا کی طرح دہشتگردی بھی سرحدیں نہیں پہچانتی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشتگردی کا موازنہ کورونا سے کرتے ہوئے اس لعنت سے نمٹنے کا واحد راستہ یکجہتی کو قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ہفتے کی مناسبت سے منعقدہ آنلائن اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر حملے، بائیو ٹیرارزم اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے انجام پانے والی نئی نئی دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ ہی کورونا نے نئے مسائل کھڑے کر دئے ہیں۔

اینٹونیو گوترش نے بین الاقوامی ماہرین کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ نے اقوام متحدہ اور دنیا کے لئے ایسا بحران پیدا کیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس وائرس کی طرح دہشتگردی بھی قومی سرحدوں کو نہیں پہچانتی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشتگردی نے تمام قوموں کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش، القاعدہ، نیو نازی اور نفرت پھیلانے والے دوسرے گروہ، اختلافات، مقامی تنازعات، حکومتوں کی ناکامی اور عوامی ناراضگی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

ٹیگس