Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • برازیل کے صدر بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

دنیا بھر میں کورونا سے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک، برازیل کے صدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونیرو( Jair Bolsonaro) نے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ صحت یابی کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ برازیل کے صدر نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مریضوں کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 539 ہے جبکہ کورونا سے اب تک 66 ہزار 93 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس