ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو، دو جانبہ تعلقات اور بین الاقوامی حالات پر تبادلۂ خیال
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرا ویرا نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دو جانبہ تعلقات اور بین الاقوامی حالات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور ماؤرا ویرا نے بدھ کی شام ٹیلی فونی گفتگو میں، دوجانبہ تعلقات اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا اور ان حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون میں توسیع پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس گفتگو میں کہا کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس اجلاس میں یورپی ٹرائیکا کے ایران مخالف غیر قانونی اقدام کی سبھی ملکوں کو مخالفت کرنی چاہئے۔