Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی کی شہادت کے بارے میں بولٹن کے ٹویٹ پر روسی عہدیدار کا دنداں شکن جواب

روس کے ایک اعلی عہدیدار نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے سلسلے میں امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر کے دعوے کا سخت جواب دیا ہے۔

عالمی تنظیموں میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے سلسلے میں امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے ٹویٹ کا بڑا ہی دنداں شکن جواب دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں قانون کے دائرے سے ہٹ کر دی جانے والی سزائے موت کے سلسلے میں خصوصی رپورٹر اگینس کالامارد کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد جان بولٹن نے ایک ٹویٹ کر کے کہا کہ (جنرل) سلیمانی پر حملے کو اقوام متحدہ کی جانب سے غیر قانونی بتا کر کی جانے والی تنقید بے بنیاد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکل گیا ہے۔ ہمیں امریکا کے آئين کو نافذ کرنے کے لیے کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے جواب میں عالمی تنظیموں میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے:  کسی ملک کے عہدیدار کو کسی دوسرے ملک میں قتل کرنا، کیا امریکا کے آئين کا نفاذ ہے؟

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس