امت مسلمہ کو متحد اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئے: صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان
صدر ایران ڈاکٹر مسعودی پزشکیان نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں بدھ کی شام امام امام امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) عالمی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ صراط مستقیم کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کر لیں کہ مسلمان ایک ہی جسم ہیں تو پھر صیہونی حکومت کچھ بھی کر لے وہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانے اور ان کے درمیان جنگ اور انتشار پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

صدر ایران نے کہا کہ امت کے سارے دشمن مل کر مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا مقصد ہمارے قدرتی وسائل کو لوٹنا اور ہمیں اپنا دست نگر بنانا ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) بنیادی طور پر طاقتوں کی اس جابرانہ اور جارحانہ سوچ کے مخالف تھے۔ وہ اپنے تمام تر وجود کے ساتھ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور معاشرے کی باہمی ہم آہنگی کا دفاع کرتے رہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صدر مملکت نے کہا کہ عوام کے تحاد اور ان کی طاقت نے ہمیں کامیابی دلائی ہے اور امام خمینی نے بھی بارہا اس نکتے پرزور دیا ہے کہ اگر عوام نے ہم سے منہ موڑ لیا تو انقلاب، مذہب اور دین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج امام خمینی کی یاد منانے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے افکار و نظریات پر عمل درآمد کی ذمہ داری بھی ہمارے کاندھوں پر ہے۔