آدھے سے زیادہ صیہونی، نتن یاہو سے ناراض
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو سے اکسٹھ فیصد صیہونی ناراض ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل تیرہ کے ذریعے انجام پانے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اکسٹھ فیصد باشندے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور انکی کابینہ کو کورونا کے کنٹرول میں ناکامی کے سبب مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف بد عنوانی، امانت میں خیانت اور رشوت لینے کے معاملوں پر چار کیسز دائر کئے جانے کے بعد اُن پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ نتن یاہو کوئی پہلے صیہونی عہدیدار نہیں جنہیں بندعنوانیوں اور رشوت خوری کے سبب مقدموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام اس قسم کے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ