Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاھو کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ہفتے کے روز تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بن یامین نیتن یاھو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نیتن یاھو کو ملکی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس