صیہونی وزیراعظم کے خلاف احتجاج، مستعفی ہونے کا مطالبہ
مقبوضہ سرزمین کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل رات ان کے گھر کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا اور ہزاروں اسرائیلی عوام نے ان کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو سرکوب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب روز کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔
نیتن یاہو کو کرپشن اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیرجمہوری طریقے استعمال کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔
نیتن یاہو کو سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link