Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • انٹونیو گوترش کا ایٹمی ہتھیاروں سے درپیش خطروں کے بارے میں انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایٹمی ہتھیاروں کا خطرہ روز بروز بڑھنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ہیروشیما پر ایٹمی بمباری کی پچھترویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں ایٹمی ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ ایٹمی خطرے کو سنجیدگی سے لیں اور دنیا کو اس طرح کے ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔

آنٹونیوگوترش نے کہا ہے کہ ممکن ہےکہ ایٹمی ہتھیار جان بوجھ کر یا اندازے کی غلطی کے نتیجے میں استعمال ہوجائیں ۔انٹونیو گوترش نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دنیا کے تمام ممالک ایٹمی ہتھیاروں کی تباہی میں کردار ادا کریں لیکن ان ہتھیاروں کے حامل ممالک پر اس سلسلے میں خاص ذمہ داری ہے۔

امریکی فضائیہ کے بمبار طیاروں نے سن انیس سو پینتالیس میں چھے اور نو اگست کو جاپان کے ہیروشیما اور ناکازاکی شہروں پر وحشیانہ طریقے سے ایٹم بم برسائے تھے۔ہیرو شیما اور ناکازاکی پر امریکہ کی ایٹمی بمباری سے تقریبا تین لاکھ جاپانی شہری ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں شہری زخمی ہوگئے اور معذور بچوں کی پیدائش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس